مسجد نبوی سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ، صدر مملکت کا رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب 

مسجد نبوی سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ، صدر مملکت کا رحمت ...
مسجد نبوی سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ، صدر مملکت کا رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی زبان کی نرمی اور شائستگی اپنی مثال آپ تھی ، مسجد نبوی سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی پریشانیوں اور مسائل میں ہمیں ہر لمحہ رہنمائی کی ضرورت ہے ، قرآن مجید فرقان حمید ، سیرت رسول ﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتے ہیں ، سیرت سے رہنمائی لے کر ہم نے کورونا جیسے چیلنجز کا مقابلہ کیا ، وباءسے بچاؤ کیلئے احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں ۔

اس سے قبل عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ  موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے۔حضورؐسےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے مساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،  آپؐ رنگ، نسل، زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضورؐ کومعبوث فرما کر انسانیت پراحسان فرمایا، اللہ تعالیٰ نےآپؐ کو تمام جہانوں کیلئےرحمت بناکربھیجا، آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -