حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں ، شیخ رشید کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام

حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں ، شیخ رشید کا جشن عید ...
حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں ، شیخ رشید کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر پیغام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ولادت خاتم النبینﷺ  کے دن پر امت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حضرت محمد ﷺ کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺ نے مذہبی ، لسانی ، معاشرتی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی ، اللہ سے دعا ہے کہ ہم کو اسوہ حسنہ پر عملدرآمد کی توفیق اور ہمت دے ، اللہ نبی کریم ﷺ کے صدقے ہماری مدد فرمائے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جان لے کہ یہ شور شرابے کا وقت نہیں ہے ، خطہ اہم ترین دور سے گزر رہا ہے ، اپوزیشن ذمہ داری کا ثبوت دے ، عام انتخابات میں بیس ، بائیس ماہ رہ گئے ہیں ، اپوزیشن نے کوئی غلطی کی تو ان کیلئے مسائل پیدا ہوں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے سوا تین سال مکمل کر چکی ہے ، یہ پانچ سال بھی پورے کرے گی ، اپوزیشن افواہوں سے تحریک چلانا چاہتی ہے مگر دس سے پندرہ ایام میں یہ افواہیں دم توڑ جائیں گی۔

مزید :

قومی -