لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تین بھائیوں کے قتل میں پیشرفت، پولیس نے تین ملزم گرفتارکر لئے 

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تین بھائیوں کے قتل میں پیشرفت، پولیس نے تین ملزم ...
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تین بھائیوں کے قتل میں پیشرفت، پولیس نے تین ملزم گرفتارکر لئے 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں تین بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کے کیس میں خاتون سمیت تین ملزمو ں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے اصغر ، اس کے بیٹے اور بیوی کو حراست میں لے لیا ، فائرنگ کے دوران اصغر خود بھی زخمی ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق لڑائی مقتولین کے گھر آئے مہمانوں کی گاڑی پر بیٹھنے سے شروع ہوئی ملزم خاتون رشیداں بیب ینے اشتعال دلا کر اپنے رشتے داروں کو فون کر کے بلایا ۔ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -