یو اے ای کے اعلیٰ حکام پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں: خان زمان سرور

یو اے ای کے اعلیٰ حکام پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں: خان زمان ...
یو اے ای کے اعلیٰ حکام پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں: خان زمان سرور

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات اور آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے حکومت ابوظہبی تجارتی مقاصد کے لیے ایک وسیع قطعہ اراضی مہیا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خان زمان سرور چیئرمین الابراہیمی گروپ نے خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر ضیاءاللہ خان بنگش کے دورہ امارات کے دوران ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک عشائیہ میں کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر ضیاءاللہ خان بنگش نے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ ایکسپو 2020ءکے حوالہ سے ہے اور وہ یہاں انتظامات کا جائزہ لینے آئے ہیں کیونکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ جنوری 2020ءمیں ایکسپو وزٹ کے لئے آرہے ہیں۔

ضیاءاللہ خان بنگش نے بتایا کہ ایکسپو کے پاکستانی پویلین میں جنوری 2022ءکا پورا مہینہ خیبرپختونخوا کے ثقافتی شو اور دیگر معلوماتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے خیبرپختونخوا کا انتخاب کریں۔ یہاں بزنس کے بے شمار مواقع ہیں اور حکومت ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -