عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا ، خام تیل کی قیمت میں 50سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہوا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 82.19ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ، اکتوبر میں اب تک امریکی خام تیل 9.54فیصد مہنگا ہو چکا ہے ، عالمی مارکیٹ میں بینچ مارک لندن برینٹ آئل 30سینٹ فی بیرل مہنگا ہو گیا ۔بینچ مارک لندن آئل 84.62ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکاہے ۔
 عالمی مارکیٹ میں اکتوبر میں بینچ مارک لندن آئل 7.91فیصد مہنگا ہو چکا ہے ۔