پولیس کی گاڑی سے گمشدہ خاتون کی لاش مل گئی
منٹگمری (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنٹس ولے میں پبلک سیفٹی کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی پولیس وین سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی جبکہ پولیس اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ، مرنیوالی خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ 2 اکتوبر کو درج کرائی گئی تھی ۔
امریکی جریدے سی این این کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت کرسٹینا نینس کے نام سے ہوئی ۔پولیس افسر نے اپنے بیان میں بتایا کہ انہیں وین کے پاس ایک عورت کے پاﺅں نظر آئے، قریب جانے پر لاش کی موجودگی کا علم ہوا۔تفشیش کے دوران معلوم ہوا کہ نینس 25 ستمبر رات کو 12 کے بعد وین میں داخل ہوئی لیکن ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس نے وین کے قریب آنے جانیوالے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کرنے پر غور شروع کردیا اور اسی سلسلے میں پولیس حکام پریس کانفرنس کی کوریج کےلیے آئے صحافیوں کو بھی بغور دیکھتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا ہے کہ نینس ایک جگہ نہیں بیٹھ رہی تھی بلکہ کبھی جھاڑیوں میں اور کبھی وین میں جا کر لیٹ جاتی تھی ، یہ بھی دیکھا گیا کہ نینس نے آخری بار وین کی کھڑکی28 ستمبر کو کھولی تھی جبکہ اس کی لاش 7 اکتوبر کو ملی ۔