پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و جذبے اور ...
پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی عید میلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے

  

عمرکوٹ  (سید ریحان شبیر) پورے ملک کی طرح عمرکوٹ ضلع , تھرپارکر ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اندرون سندھ میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت کےساتھ منایا جارہا ہے ۔ شہر درود وسلام  سے گونج اٹھا مختلف مذہبی جماعتوں تنظیموں کی جانب سے  جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ مساجد  میں سیرت النبی ﷺ پرخطبات ، شہر کے مراکز پر چراغاں ، محلوں گلیوں کو جھنڈیوں برقی قمقموں سے سجا دیا گیا اور سیکورٹی کےلیے رینجرزاور پولیس کے  دستےدن بھر گشت کرتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سندھ بھر سمیت  عمرکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کنری ، سامارو ، چھور ، ڈھورونارو،  صوفی فقیر ، تھرپارکر کے مٹھی ، اسلام کوٹ ، چھاچھرو ، ننگرپارکر ، کانٹیو سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت مذہبی جذبے کےساتھ منایا گیا ۔ دعوت اسلامی  جماعت اہلسنت سنی تحریک تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی کئی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

عمرکوٹ میں میلاد کمیٹی کی جانب سے نورمحمد قادری عرف بابو بھائی جماعت اہلسنت کی جانب سے علامہ نظر محمد درس دعوت اسلامی کے تحت قاری میرحسن عطاری  ، عمرالدین قادری وغیرہ کی قیادت میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ یہ ریلیاں شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب چوک پر پہنچی جہاں علامہ نظر محمد درس ،شکیل ازہری،علامہ سکیلدو طاہری دعوت اسلامی کےقاری میرحسن عطاری وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ تمام جہاں کےلیے رحمت العالمین تھے ، انسانیت کی فلاح و کامیابی اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا اور سنت رسول ﷺپر عمل کرنے میں ہے ۔

مدینہ مسجد عمرکوٹ میں سیرت النبی ﷺ پر منعقدہ جلسے عام سےخطاب کرتےہوئے مفتی حماداللہ کا کہنا تھا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی ذات مبارکہ عالم انسانیت کےلیے حضوررحمت العالمین تھے، آج ہمیں اپنی زندگی میں معاشرے میں سنت رسول ﷺکو پھیلانے، سنت رسولﷺپرعمل پیرا  ہونےکی ضرورت ہے ۔

شہربھر کی مختلف مساجد میں سیرت النبی ﷺپر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے علمائےکرام کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منارہی ہے ، حضور نبی کریم ﷺنے بھائی چارے ، امن ومحبت اور  اخوت کادرس دیا ، معاشرے میں رواں داری کا درس دیا ۔  علمائے کرام نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان کامیابی نجات وفلاح پانے کے لیے سنت محمدی ﷺ پر مکمل عمل کریں ، نماز کی پابندی کریں ۔

عمرکوٹ شہر کی تقریباً تمام چھوٹی بڑے  مساجد میں بھی جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے خصوصی پروگراموں ، درود و سلام کی خصوصی محفلوں کا انعقاد کیا گیا ، شہر شہر گاؤں گاؤں بستی بستی کی فضا درود  و سلام اور جشن آمدرسول ﷺ آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ مختلف مذہبی سماجی تنظیموں کی جانب سے دودھ شربت کی سبیل اور لنگر نیاز کے خصوصی کمیپ بھی لگائے گئے، شہر بھر میں ان ریلیوں کی سکیورٹی کےلیے خصوصی طور رینجرز کے خصوصی دستے دن بھر گشت کرتے رہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -