ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی

ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی
ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاپوانیوگنی کی ٹیم 166 رنزکے تعاقب میں 148 رنز بناسکی۔پاپوانیوگنی کی جانب سے نورمان ونوا 47 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں دو چوکے اور دوچھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں سیسی باؤ نے 24 رنز بنائے۔پاپوانیوگنی کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا او ردونوں اوپننگ بلے باز جلد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوے  نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

الامارات کرکٹ گراؤنڈ مسقط میں کھیلے جارہے اس میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔  بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ 

واضح رہے کہ آج کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔

 گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ اسی دن جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -