"موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا لیکن دوسروں کے چلے جانے سے ۔ ۔۔ " عائزہ خان کا موت سے متعلق ویڈیو بیان وائرل ہوگیا

"موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا لیکن دوسروں کے چلے جانے سے ۔ ۔۔ " عائزہ خان کا موت ...
سورس: Instagram/ayezakhan.ak

  

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ  عائزہ خان کے انٹرویو سے لیا گیا ایک پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں موت جیسے حساس موضوع سے متعلق معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عائزہ خان بطور مہمان ایک شو میں مدعو ہیں اور اس دوران ریما خان کے سوالات کا جواب دے رہی ہیں۔

موت سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا کہنا ہے کہ ’اُنہیں موت سے بالکل ڈر نہیں لگتا ہے، کبھی بھی نہیں، مگر اُنہیں دوسروں کے چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے۔‘

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو کچھ ہو جانے سے یا چلے جانے سے بہت ڈر لگتا ہے، اپنی موت یا خود کو کچھ ہو جانے سے اُنہیں کبھی ڈر محسوس نہیں ہوا ہے۔‘

مزید :

تفریح -