ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم نے بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی

ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم نے بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی
ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم نے بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی
سورس: Twitter/@TheRealPCB

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی,  ٹیم مینجمنٹ نے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہےاور بھارت سے اہم میچ میں بھی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ فٹنس مسائل نہ ہوئے تو وارم اپ میچز والا کمبی نیشن ہی بھارت کے خلاف کھیل سکتا ہے۔ محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور  آصف علی کو ترجیح دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی کمبی نیشن کا حصہ ہیں۔ٹی وی چینل کے ذرائع کا بتانا ہےکہ رات کے اوقات میں کھیلے جانے والے میچ میں اوس کا فیکٹر اہم ہوگا۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -