اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر بجٹ کی منظوری دے دی 

اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر بجٹ کی منظوری ...
اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر بجٹ کی منظوری دے دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی حکومت نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پرممکنہ حملے کے وجہ سے فوجی صلاحیت بڑھانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق اس بجٹ میں مختلف قسم کے ہتھیارجن میں جنگی طیارے، ڈرون طیارے، خفیہ معلومات کا حصول اور ایسے ہتھیاروں کا حصول شامل ہے جو ایران کی جوہری صلاحیت کی فول پروف اور زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنا سکیں۔ایران کے لیے مختص بجٹ سنہ 2021 اور 2022 کے لیے مختص ہے۔ رواں برس اس بجٹ میں سے 60 فی صد اور آئندہ سال کے لیے 40 فی صد تقسیم کیا جائے گا۔یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں بتایا گیا ہے کہ جب حال ہی میں امریکا نے GBU-72 بموں کے کامیاب تجربات کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بم زیر زمین اور انتہائی مضبوط عمارتوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان بموں کو F-15 ایگل بھاری لڑاکا طیاروں سے گرایا جا سکتا ہے۔