’ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ ۔۔۔‘مریم نواز کی وزیراعظم پر کڑی تنقید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہےہوں،والدین مہنگائی سے تنگ آ کربچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کاحکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہےجس کاخلیفہؓ کندھوں پر بوریاں اٹھاکرغریبوں کےگھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسابےحس گونگا بہرا اور اندھا بھی ہو سکتا ہے؟ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کی عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے مریم نوازنے نام لئے بغیر وزیراعظم عمران خان کی قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس میں کی جانے والی تقریر پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ جسکےکتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں، اسے ریاستِ مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیےلیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے،بغض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروقؓ کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمرؓ ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟۔انہوں نےوزیراعظم کی اس بات کہ ’جب تک زندہ ہوں انصاف کی جنگ لڑتا رہوں گا ‘کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ارشد ملک والا انصاف یا شوکت عزیز صدیقی کی گواہی والا انصاف یا پھر جسٹس کھوسہ والا؟۔
کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 19, 2021