ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش اور عمان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش اور عمان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے سنسنی خیز میچ ...
ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش اور عمان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے اپنے دوسرے میچ میں عمان کو 26 رنز سے شکست دیدی ہے۔

عمان کی ٹیم کی جانب سے 154 رنز کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا اور اسکی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔اوپننگ بلے باز جتندر سنگھ 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تاہم دیگر کھلاڑی انکا بھرپور ساتھ نہ دے سکے۔عمان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں  نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحیم نے چار جبکہ شکیب الحسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازین بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ مفید ثابت نہ ہوا،عمان کے باؤلرز نے بہترین سوئنگ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو تیز سٹارٹ سے روکا تاہم عمان کے فیلڈرز نے اپنے باؤلرز کا بھرپورساتھ نہیں دیا اور متعدد کیچ ڈراپ کیے۔تاہم اس کے باوجود بنگلہ دیش کی ٹیم بڑا سکو نہ کرسکی۔بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بناسکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس6،مہدی حسن صفر، نورالحسن 3، افیف حسین ایک, مشفیق الرحیم 6، سیف الدین صفر، مستفیض الرحیم دو اور محمد اللہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نعیم شیخ 50گیندوں پر 64 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے،انکی اننگز میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 29گیندوں پر 42رنز کی اننگز کھیلی انکی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے۔تسکین احمد ایک  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔عمان کی جانب سے فیاض بٹ اور بلال خان نے تین،تین جبکہ   کلیم اللہ نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔