بی جے پی کا راہول گاندھی پر منشیات فروشی کا الزام، بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا

بی جے پی کا راہول گاندھی پر منشیات فروشی کا الزام، بھارت میں ہنگامہ برپا ...
بی جے پی کا راہول گاندھی پر منشیات فروشی کا الزام، بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس: PTI

  

بنگلورو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کرناٹکا کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر نالین کمار  نے انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کا نشے کا عادی اور منشیات فروش قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں نالین کمار نے کہا " کون راہول گاندھی، میں یہ نہیں کہہ رہا، راہول گاندھی منشیات کا عادی اور منشیات فروش ہے، یہ سب میڈیا میں آیا ہے، تم تو پارٹی بھی نہیں چلا سکے۔"

بی جے پی لیڈر کی جانب سے متنازعہ بیان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور کانگریسی رہنماؤں نے ان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ کانگریس کرناٹک کے صدر ڈی کے شوا کمار نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھی یہ بات کہی تھی کہ ہمیں  سیاست میں اپنے مخالفین کے ساتھ بھی عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ انہیں امید ہے کہ اس بات سے بی جے پی بھی اتفاق کرے گی اور اپنے ریاستی صدر کے نامناسب بیان پر معافی مانگے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -