بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر بلاول بھٹو کا بھی رد عمل سامنے آگیا

بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر بلاول بھٹو کا ...
بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر بلاول بھٹو کا بھی رد عمل سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی کوشش تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے ہیں۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبدوز کی دخل اندازی کے واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہو چکا ہے، جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی دشمن کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیا ہے۔

مزید :

قومی -