' یہ سب تمہارا کرم ہے آقا' عمر شریف کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

' یہ سب تمہارا کرم ہے آقا' عمر شریف کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
' یہ سب تمہارا کرم ہے آقا' عمر شریف کی نعت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمرشریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے۔
عمر شریف کی نعت پڑھنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔عمر شریف اس دنیا سے چلے گئے ہیں لیکن ان کی ہنستی مسکراتی اور خوش گوار یادیں پیچھے رہ گئی ہیں، ان کی ایک یادگار ایک نعت بھی ہے، جو انھوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں نہایت خوب صورت آواز میں سنائی تھی۔یہ ویڈیو زریں عمر نے 12 ربیع الاوّل کی مناسب سے اپنے شوہر کے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے، جس میں وہ خوب سرور میں ڈوب کر نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھ رہے ہیں ہے۔

مزید :

تفریح -