"آپ "الحمداللہ ہماری ہیں" نامی جائیدادوں کا جواب دیں" شہباز گل مریم نواز پر برس پڑے

"آپ "الحمداللہ ہماری ہیں" نامی جائیدادوں کا جواب دیں" شہباز گل مریم نواز پر ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دالا۔

مریم نواز کے ٹویٹ " کوئی اس جعلی اور خدا کے خوف سے عاری حکمران کو حضرت عمرِ فاروق کا قول یاد کرائے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی بھوکا رہ جائے تو جواب دہ عمر ہو گا!عمرِ فاروق رضی اللّہ تعالی عنہ نے اپنےایک کُرتے اور چادر تک کا حساب دیا اور آپ توشہ خانہ ہضم کر گئے؟ اور ڈھٹائی سے کہا نہیں دونگا جواب؟" کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا " یہ بھاشن وہ محترمہ دے رہی ہیں جن کے ابا فرماتے تھےمیرے اثاثے آمدن سے زائد ہیں تو تمہیں کیا، اپنے ابا جان سے جواب لے دیں کہ "الحمداللہ ہماری ہیں نامی" جائیدادیں کہاں سے بنائیں۔ آپ بھی جواب دے دیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد کے بعد اربوں کی جائیداد کہاں سے اگ آئی۔"

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا " حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے قول کا حوالہ وہ نااہل، جعلساز، چالباز دے رہے ہیں کہ جن کے دورِ حکومت 2017 میں گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 119 ممالک میں 106 تھا جبکہ آج 2021 میں جب کورونا کی وجہ سے عالمی معیشتیں دگرگوں اور بھوک کا عفریت پوری دنیا میں ناچ رہا ہے پاکستان کا رینک 92 ہے۔"

مزید :

قومی -