"ساؤتھ چائنہ سمندر کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے کے خواہش مند، امریکہ ، کینیڈا کو حق نہیں پہنچتا کہ جنگ کے شعلے بھڑکائیں" مولانا فضل الرحمان نے واضح پیغام دے دیا

"ساؤتھ چائنہ سمندر کا مسئلہ پر امن طور پر حل کرنے کے خواہش مند، امریکہ ، ...
سورس: Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایشیائی ممالک اور ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کی علاقائی تنظیموں سمیت ساؤتھ چائنہ سمندر بشمول آبنائے تائیوان کو چین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں، وہاں پر امریکی جنگی جہازوں کی مداخلت کے حالیہ اقدامات پر جے یو آئی بھرپور مذمت کرتی ہے،ہم ساؤتھ چائنہ سمندر کے مسئلے کو پر امن طور پر حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ،کینیڈا یا کسی بھی عالمی قوت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ ایشیاء میں جنگ کے شعلےبھڑکائے،ہم چین اور جاپان کےمابین مسائل کےعلاقائی تنظیموں و ممالک کےذریعے پرامن طور حل کرنے میں چین کے موقف کی حمایت کرتےہیں،چین کے خلاف کسی بین الاقوامی جارحیت پر چین کو حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چین کے جنگی جہازوں نے تائیوان کی حدود میں پروازیں کی تھیں جس کے جواب میں امریکہ اور کینیڈا نے جنوبی بحیرہ چین میں اپنے جنگی بحری بیڑے بھیج دیے تھے۔

مزید :

قومی -