پاکستان کا گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ الحاق کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان کا گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ الحاق کا معاہدہ طے پا گیا
پاکستان کا گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ الحاق کا معاہدہ طے پا گیا

  

سیول(رضا شاہ) پاکستان گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے دستخط کئے اور جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے جی جی جی آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک منعقد تقریب میں اس معاہدے کو جمع کروایا۔ سیول گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل فرینک رجزبرمین نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے الحاق کے کاغذات وصول کئے۔ گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (GGGI) ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں مضبوط ، جامع اور پائیدار معاشی نمو کی حمایت اور فروغ کے لیے وقف ہے۔ پاکستان کی رکنیت 11 نومبر 2021 سے نافذ العمل ہوگی۔ پاکستان کی گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ کی رکنیت پاکستان کے مضبوط اور غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -