ن لیگ کا مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف ملک گیر احتجاج ، کل راولپنڈی میں میدان سجانے کا اعلان کردیا

ن لیگ کا مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف ملک گیر احتجاج ، کل راولپنڈی میں ...
 ن لیگ کا مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف ملک گیر احتجاج ، کل راولپنڈی میں میدان سجانے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف 20 اکتوبر سے سڑکوں پر آنے کا پروگرام تشکیل دے دیا،پہلا احتجاجی مظاہرہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہو گا ، مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلی سطح کے  اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کےصدوراورجنرل سیکریٹریز نےشرکت کی ۔ ن لیگ نےملک گیراحتجاج کےلیےریلیوں،جلوسوں اور مظاہروں کےپروگرام کوحتمی شکل دیدی ہے،رواں ماہ 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال بھی دے دی گئی ہے، ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی،ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -