عرب اتحاد کی بمباری، 48 حوثی ہلاک، 9 روز میں باغیوں کی ہلاکتیں 1200 ہوگئیں

عرب اتحاد کی بمباری، 48 حوثی ہلاک، 9 روز میں باغیوں کی ہلاکتیں 1200 ہوگئیں
عرب اتحاد کی بمباری، 48 حوثی ہلاک، 9 روز میں باغیوں کی ہلاکتیں 1200 ہوگئیں
سورس: Twitter

  

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگ زدہ ملک یمن میں عرب اتحاد کی بمباری کے نتیجے میں 48 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ یہ بمباری عرب اتحاد کے طیاروں نے اہم شہر مارب کے قریب کی ہے۔

العربیہ کے مطابق گزشتہ نو دنوں سے مارب  میں عرب اتحاد اور حوثی باغیوں میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں مجموعی طور پر 1200 حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل کے روز مارب کے قریب کیے گئے فضائی حملے میں چھ فوجی باغیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 48 حوثی باغی ہلاک ہوئے۔  یمنی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے ساتھ جنگ کا سلسلہ کئی محاذوں پر جاری ہے تاہم  کوئی بھی فریق دوسرے کے علاقے پر قابض نہیں ہوسکا۔

مزید :

عرب دنیا -