بونی کپور نے فوٹو گرافرز کیلئے ماسک اتارا تو بیٹی جہانوی کپور نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر  آپ بھی بیٹی کے پیار کو داد دیں گے

بونی کپور نے فوٹو گرافرز کیلئے ماسک اتارا تو بیٹی جہانوی کپور نے کیا کیا؟ ...
بونی کپور نے فوٹو گرافرز کیلئے ماسک اتارا تو بیٹی جہانوی کپور نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھ کر  آپ بھی بیٹی کے پیار کو داد دیں گے
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کورونا وائرس کی شدت میں کمی کے بعد دنیا بھر میں لوگوں نے سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندیوں کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے تاہم بالی ووڈ اداکارہ جہانوی کپور ان پابندیوں پر ویکسین لگنے کے باوجود پورا عمل کر رہی ہیں۔

ایئر پورٹ پر جہانوی کپور اپنے والد اور معروف پروڈیوسر بونی کپور کے ساتھ آ رہی تھیں کہ اسی دوران انہیں میڈیا نے گھیر لیا۔ فوٹو گرافرز نے ماسک اتارنے کی درخواست کی تو بونی کپور نے ماسک اتار دیا لیکن ابھی وہ پورا ماسک بھی نہ اتار پائے تھے کہ ان کے ساتھ موجود ان کی بیٹی جہانوی کپور چونک اٹھیں اور فوری طور پر اپنے والد کو ماسک لگانے کو کہا۔

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ ایک منٹ میں کچھ نہیں ہوتا ، جس پر جہانوی کپور نے کہا کہ غلط سبق نہ پڑھاؤ۔  اس کے  بعد  صحافیوں نے جہانوی کپور سے درخواست کی کہ وہ اپنا نیا ٹیٹو دکھائیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اس ٹیٹو کی تصویر انسٹا گرام پر ڈال دی ہے۔

مزید :

تفریح -