فحش فلموں کے کیس میں الزامات، شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ کا ہرجانہ کردیا

فحش فلموں کے کیس میں الزامات، شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین ...
فحش فلموں کے کیس میں الزامات، شلپا شیٹی اور شوہر راج کندرا نے اداکارہ شرلین چوپڑا کے خلاف 50 کروڑ کا ہرجانہ کردیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا نے فحش فلموں کے کیس میں الزامات لگانے والی بولڈ اداکارہ شرلین چوپڑا  کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شرلین چوپڑا کی جانب سے جوڑے پر عائد کیے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں جو کسی ثبوت کے بغیر لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ الزامات شلپا شیٹی اور راج کندرا کو بدنام اور بلیک میل کرکے ان سے پیسے وصول کرنے کیلئے لگائے۔

شلپا شیٹی اور راج کندرا نے الزام عائد کیا ہے کہ شرلین چوپڑا نے 4 اکتوبر 2021 کو اپنے وکیل کے ذریعے جوڑے سے 48 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی ۔  اگر ایک ہفتے میں شرلین چوپڑا نے نوٹس کا جواب نہ دیا اور 50 کروڑ روپے کی ادائیگی نہ کی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں راج کندرا کو فحش فلموں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شرلین چوپڑا نے ان پر اور ان کی اہلیہ شلپا شیٹی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

مزید :

تفریح -