شوکت ترین کا برطانیہ کا دورہ ملتوی

شوکت ترین کا برطانیہ کا دورہ ملتوی
شوکت ترین کا برطانیہ کا دورہ ملتوی
سورس: File

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ شوکت ترین کا دورہ برطانیہ  امریکہ میں مصروفیات کے باعث ملتوی ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ انہوں نے آج لندن پہنچنا تھا تاہم وہ امریکہ میں مصروفیات کے باعث برطانیہ نہیں جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں ۔ آئی ایم ایف کی میٹنگز کی وجہ سے ان کا قیام طویل ہوگیا اور وہ برطانیہ نہیں جاسکے۔ وہ ممکنہ طور پر امریکہ سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام کریں گے۔

مزید :

قومی -