برطانیہ ڈرون حملوں میں امریکی معاونت کی وضاحت کرے:لارڈنذیر

برطانیہ ڈرون حملوں میں امریکی معاونت کی وضاحت کرے:لارڈنذیر
برطانیہ ڈرون حملوں میں امریکی معاونت کی وضاحت کرے:لارڈنذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ حکومت خفیہ اداروں کے پاکستان میں ڈرون حملوں میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کی وضاحت کرے۔وہ سابق برطانوی پبلک پراسیکیوشن سابق ڈائریکٹر لارڈ میکڈونلڈ کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی خفیہ ادارے نے ڈرون حملوں میں امریکہ کو طالبان کمانڈروں کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں۔ لارڈ نذیر نے کہا کہ برطانوی حکومت کے وزراءکو پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو کر خفیہ اداروں کی سرگرمیوں کی وضاحت پیش کرنا ہو گی۔ اگر ایسا ہے تو یہ بین الاقوامی قوانین اور پاکستان کی خودمختاری کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2004ءسے اب تک پاکستان میں ڈرون حملوں میں سینکڑوں بے گناہ خواتین اور بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -