نمک حرام۔۔۔سابق ملازم کامرہ حملے کاماسٹر مائنڈ نکلا
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کامرہ حملے کی رپورٹ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھجوادی ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ حملہ آوروں کا ماسٹرفیصل شہزاد تھا۔ فیصل شہزادسات سال تک پی ایف ،واہ کینٹ میں ملازم رہا جبکہ حملہ آوروں کا ماسٹرفیصل شہزاد کا باپ بھی پی اوایف میں ملازم تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ایک موبائل اورموقع سے ملنے و الی سم سے ہوئی حملہ آور پنڈھ مکھن کی ایک پہاڑی پررات بھر بیٹھے رہے اوروہیں سے حملے کی پلاننگ کی گئی۔ حملہ آوروں کے پاس ،خود کار اسلحہ ،ہینڈگریینڈ اورخودکش جیکٹس تھیں۔