پولیس کے 23افسروں کابلوچستان تبادلہ

پولیس کے 23افسروں کابلوچستان تبادلہ
پولیس کے 23افسروں کابلوچستان تبادلہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے محکمہ پولیس کے تئیس افسروں بلوچستان تبادلہ کر دیاہے ۔ان میں پانچ ڈی آئی جی، پانچ ایس ایس پی اور 13 ایس پی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی میں ڈاکٹر مجیب الرحمان، عبدالمجید مروت، جہانگیر چوہدری، محمد جاہ انصاری اور آصف پراچہ شامل ہیں۔ ایس ایس پی عہدہ کے افسروں میں کپٹن مبین زیدی، شکیل درانی، شاد احمد قمر الحسن، غیاث الدین، اور شہزادہ سلطان کو بھی بلوچستان بھیج دیا گیا ہے۔ بلوچستان تعینات کئے گئے ایس پی عہدے کے افسروں میں بدر فرخ، اظہر اکرام، عرب مہر، مختار ٹکہ، اصغر علی، اشفاق انور، خورشید آفریدی شامل ہیں۔

مزید : کوئٹہ


loading...