پاکستان سے ناطہ توڑنے کا وقت آگیا:رکن امریکی کانگریس

پاکستان سے ناطہ توڑنے کا وقت آگیا:رکن امریکی کانگریس
پاکستان سے ناطہ توڑنے کا وقت آگیا:رکن امریکی کانگریس

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی رکن کانگریس ٹیڈ پوئے نے پاکستان کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم کر دینے کا وقت آگیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیڈ پوئے نے گانگریس میں اسلام آباد کا بڑے نان نیٹو اتحادی کا درجہ ختم کرنے کے حوالے ایک بل متعارف کرایا ہے۔ بل متعارف کرانے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ناطہ توڑ دیا جائے ۔امریکی ایوان کی خارجہ اور اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کے رکن ٹیڈ پوئے نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کی طرف سے دغا بازی کے باعث امریکہ کے کئی مرد و خواتین ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2004ءمیں امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بڑے نان نیٹو اتحادی کا درجہ دیا تھا۔ رکن کانگریس نے کہا کہ نان نیٹو اتحادی کا درجہ ملنے کے آٹھ سال بعد ثابت ہو گیا ہے کہ پاکستان درحقیقت امریکہ کا اتحادی نہیں ہے۔ اس نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے لیے سپلائی روٹ منقطع کیا اور امریکہ کی جانب سے معافی مانگنے تک اسے نہیں کھولا ۔ پاکستان طالبان کو تعاون فراہم کررہا ہے جو امریکی فوجیوں کو قتل کر رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...