کراچی :پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

کراچی :پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق
کراچی :پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔گورنر ہاو¿س کے قریب فائرنگ سے ملٹری انجینئرنگ سروس منوڑہ کے سائٹ انسپکٹر عبدالواحد جاں بحق ہو گئے۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ پرانا گولیمار سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ مراد میمن گوٹھ میں 2 افراد لاشیں ملیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواءکے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ پاک کالونی میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معین خان جاں بحق ہو گیا۔ گلستان جوہر سے 13 سال کی لڑکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ لاش 15 روز پرانی ہے جس کی ابھی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ ملیر ملت گارڈن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ گھاس منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ بلدیہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

مزید : کراچی


loading...