لاہور میں امریکی قونصل خانہ محفوظ کرنے کیلئے پریس کلب کا راستہ بھی بند

لاہور میں امریکی قونصل خانہ محفوظ کرنے کیلئے پریس کلب کا راستہ بھی بند
لاہور میں امریکی قونصل خانہ محفوظ کرنے کیلئے پریس کلب کا راستہ بھی بند

  


دلاہور (نوازطاہر سے ) گستاخ فلم کیخلاف احتجاج کرنے والوںسے امریکی قونصل خانہ بچانے کیلئے اسکے اطراف میں کنٹینرز کھڑے کرکے عمارت قلعے کے انداز میں محفوظ مقام بنا لی گئی ہے ۔ لاہور پریس کلب کی عمارت کا ایک گیٹ بھی انہی کنٹینرز کی وجہ سے بلاک ہو گیا ہے ۔ یہ کنٹینرز رات گئے امریکہ کے اس سخت بیان کے بعد لگائے گئے ہیں جس میں دھمکی دی گئی ہے کہاگر دنیا کے کسی بھی حصے میں امریکی سفارتخانوں کو تحفظ نہ دیا گیا تو جارحانہ انداز اختیار کیا جاسکتا ہے ۔یہ بیان امریکی وزیر خارجہ نے جاری کیا اور کھلے الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی سفارتخانوںتھفظ دیا جائے ورنہ سخت اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد رات ڈھائی بجے بڑے ؓرے دس کنٹینرز لاہور پریس کلب کے سامنے کھڑے کردیے گئے جاس سے امریکی قونصل خانے کی طرف جانے والی شاہراہ کے ساتھ پریس کلب کا ایک گیٹ بھی بند ہوگیا ہے ۔ واضھ رہے کہ آج شام میڈیا کارکنوں کی تمام تنظیمیں گستاخ فلم کیخلاف احتجاج کر رہی ہیں ۔ پریس کلب کا ایک دوراوزہ بند ہونے پر صھافیوں نے اس اقدام کو سخت ناپسند کیا ہے جبکہ بعض صحافیوں کا کہنا ہے کہ اتوا کو ہونے والے مظاہرے کے بعد امریکی حکام کو یہ راستہ بند کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ امریکی حکام طویل عرصے سے یہ راستہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ان کنٹینرز کے عقب میں بھاری اسلحے سمیت اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔ 

مزید : قومی /Breaking News


loading...