کوائٹہ زائرین کی بس پر خود کش حملہ 5 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی

کوائٹہ زائرین کی بس پر خود کش حملہ 5 افراد جاں بحق 20 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )نا معلوم افراد نے تفتان روڈ پر زائرین کی بس سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ لیویز اہلکاروں خواتین اور بچوں سمیت بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں مستونگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کے بعد امدادی کاروائیوں میں تاخیر کی وجہ سے راکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق زائرین سے بھری بس کوکوئٹہ تفتان روڈ سے تقریباً بیس کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس نے پوری بس شعلوں میں کے بگولے میں بدل دی تاہم شیشے ٹوٹنے سے خواتیں اور بچوں سمیت کچھ مسافر جلتی بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق بس میں 30 سے 40 مسافر سوار تھے۔ دھماکے سے لیویز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا جس سے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ شہر سے دور ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو فوری طبی امداد نہیں مل سکی جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ عرفان غشی نے بتا یاہے کہ زائرین کی بس کے قریب سے” آلٹو“ گاڑی کا انجن ملا ہے جس سے لگ رہا ہے کہ یہ دھماکہ خو دکش نوعیت کا ہے ۔شدت پسندوں نے دھماکہ خیز سے بھری گاڑی بس سے ٹکرا دی ہے جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو کوئٹہ اور مستونگ ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاںان طبی امداد دی جارہی ہے۔ دھماکے سے سیکیورٹی پر مامور تین لیویز اہلکار بھی زخمی ہوگئے

مزید :

صفحہ اول -