مذہبی سیاسی جماعتوں نے 26 ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا

مذہبی سیاسی جماعتوں نے 26 ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پ ر) مذہبی و سیاسی جماعتوں نے توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف متفقہ طور پر ”قومی مجلس مشاورت برائے تحفظ حرمت رسول ﷺ“ کے عنوان سے 26 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جمعیت علماءپاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، جنرل (ر) حمید گل و دیگر کے درمیان رابطے ہوئے اور باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں روکنے کے لئے کسی ایک جماعت کی بجائے ملک بھر کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں متحد ہوں گی۔ قومی مجلس مشاورت میں عسکری ماہرین، وکلائ، طلبائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...