شہباز شریف نے قائد اور اقبال کے تصورات کو اجاگر کیا، پوزیشن ہولڈرز

شہباز شریف نے قائد اور اقبال کے تصورات کو اجاگر کیا، پوزیشن ہولڈرز

لاہور (پ ر) ایوان وزیراعلی میں ملک بھر سے آنے والے میٹر ک کے پوزیشن ہولڈر طالب علموں کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے تعلیم دوست اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا-بلوچستان بھر میں اول آنے والے طالب علم مشرق خان نے کہاکہ ہم وزیراعلی پنجاب کے شکر گزار ہےں کہ انہوںنے ہمارے پسماندہ ضلع ژوب میں ہمارے سکول میں سخت سردی سے بچاﺅ کے لئے سینٹرل ہےٹنگ کی سہولت فراہم کی۔ کراچی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محمد سعد ایوبی نے کہاکہ پورے ملک سے ہونہار طالبعلموں کو لاہور میں مدعو کر کے شہبازشریف نے قائد و اقبال کے تصورات اور فرمودات کو اجاگر کیا-گلگت بلتستان کی طالبہ سونینا میر جنہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ گلگت سے اول پوزیشن حاصل کی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی وجہ سے گلگت بلتستان میں بھی تعلیم تیزی سے فروغ پا رہی ہے - پنجاب کے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں گلگت بلتستان کے لئے نشستیں بڑھانے پر ہم وزیراعلی شہبازشریف کے شکر گزار ہےں۔ خیبر پختونخوا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ حمنہ ارشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف نے تعلیم کی ترقی کے لئے غیر معمولی کام کیا ، وہ صحیح معنو ںمیں خادم پنجاب ہیں۔ آزاد کشمیر کے ٹاپ پوزیشن ہولڈ رفرازفاروق نے کہاکہ شہبازشریف ایک ایسا پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جسے لوگ قائد اعظم کا پاکستان کہتے ہیں۔فیڈرل بورڈ اسلام آباد کی اول پوزیشن ہولڈر عروج مصطفی نے کہاکہ مجھے پورے بورڈ میں پہلے نمبر میں آنے کے باوجود اسلام آباد سے کسی نے پوچھا تک نہیںلےکن شہباز شریف نے مجھے ےہاں بلا کر عزت بخشی۔ملتان بورڈ میں اول آنے والے غریب طالب علم محمد نعیم نے کہاکہ وزیراعلی نے گزشتہ چار سال سے طلبہ کی حوصلہ ا فزائی کا جو سلسلہ شروع کررکھاہے اس کے طفیل مجھ جیسے کم وسیلہ بچوں کےلئے ایوان وزیراعلی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...