درمیانی راستہ نکل آیا ، عدالت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا: رحمان ملک

درمیانی راستہ نکل آیا ، عدالت نے فراخ دلی کا مظاہرہ کیا: رحمان ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کی پیروی کرنے پر درمیانی راستہ نکل آیا ہے جبکہ حکومت اور سپریم کور ٹ میں تصادم کا تاثر ختم ہوگیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کاکہنا تھا کہ عدالت نے فراخ دلی کا مظاہر ہ کیا اور درمیانی راستہ نکالنے کا سہرا صدر مملکت ، وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے سر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج کی سماعت کے بعد ملک میں ایک اچھا ماحول پیدا ہوا ہے جبکہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی کامیابی جمہوریت کی مضبوطی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بہتر اور خوشگوار ماحول کے آغاز پر وہ قوم کو مبارکباد دیتے ہیں جس کی میڈیا کوبھی تائید کرنی چاہیے۔

مزید : صفحہ اول


loading...