حکومت کا سوئس حکام کو خط لکھنا اچھا اقدام ہے، عاصمہ جہانگیر

حکومت کا سوئس حکام کو خط لکھنا اچھا اقدام ہے، عاصمہ جہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ثناءنیوز )سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے این آر او کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات ماننے کے حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہتی تھی کہ خط لکھ دینا چاہئیے، وزیر قانون کو خط لکھنے کا کہنا حکومت کا اچھا قدم ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وزیر قانون کو خط لکھنے کی ہدایت دینا اور سپریم کورٹ کا حکومت کو مزید وقت دینابہت اچھی بات ہے اب خط کی لکھائی بھی درست ہو گی ۔سپریم کورٹ موجودہ حکومت کو اپنا دور مکمل کرنے دے تاکہ جلد انتخابات کی طرف بڑھا جائے۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ میری اعلی عدلیہ سے التجا ہے کہ اب انتظامی افسران کو تھوڑا کام کرنے دیں انہیں بلا کر سارا دن عدالتوں میں کھڑا نہ رکھیں۔

مزید :

صفحہ اول -