لندن، اے ٹی ایم مشین چوری کرنے والے4ملزم جیل بھیج دیئے گئے
لندن (بیورورپورٹ)برمنگھم کراﺅن کورٹ نے چار برطانوی شہری ڈاکوﺅں کو اے ٹی ایم کیش مشین چور ی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سات سات سال کیلئے جیل بجھوا دیا ہے مذکورہ ڈاکوﺅں نے مختلف سڑکوں پر نصب کیش مشینیں انتہائی مہارت سے الیکٹرانک سسٹم منقطع کر کے سا ت لاکھ پاﺅنڈ کیش نکال لیا سزا پانے والوں میں نویل ‘ ڈیوڈ ‘ سائمن اور ڈیرن شامل ہیں مذکورہ ڈاکوﺅں کے قبضے سے پولیس نے چوری کی گئی درجنو ں گاڑیاں جنکی مالیت دو لاکھ پچاس ہزار پاﺅنڈ بنتی ہے کی نمبر پلیٹیں برآمد کر لیں جبکہ ڈاکوﺅں نے ان گاڑیوں کو چوری کر کے کسی دوسرے ملک بجھوا دیا تھا پولیس نے عدالت میں سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کی جس میں ڈاکو کیش مشین کو کنڈے کاٹ کر کیش باہر نکال رہے ہیں