برطانیہ میں مالی بحران کے باعث حادثات و ہنگامی صحت کے4مراکز بند

برطانیہ میں مالی بحران کے باعث حادثات و ہنگامی صحت کے4مراکز بند

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں ہزاروں افراد نے مالی بحران کے باعث صحت کی سہولیات میں کٹوتی اور شمال مغربی لندن میں حادثات اور ہنگامی صحت کے 4 مراکز بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے مظاہرین جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے لندن کے علاقے ساﺅتھ پال سے ایلنگ تک ہونے والے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہو گئے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور ہسپتالوں اور دیگر صحت مراکز کو بند نہ کرے مظاہرے کے شرکاءسے ڈاکٹروں، کونسلرز ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

مزید : صفحہ آخر


loading...