نواز شریف اور محمد شہبازشریف کا کراچی میں ہونےوالے دھماکوں پر اظہار افسوس
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کراچی میں ہونے والے دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محد شہباز شریف سے وہاڑی سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کو علاقے میں ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدامات اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔