پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانے کی سازش فلاپ ہو گئی، راجہ ریاض

پیپلز پارٹی کی حکومت کو گرانے کی سازش فلاپ ہو گئی، راجہ ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد (بیورورپورٹ) شریف کورٹس کی سازش ناکام ہونے کے بعد شریف بر ادران نے عدلیہ کے پیچھے چھپ کر پیپلز پارٹی کی حکومت کوگرانے کی جوسازش تیار کی تھی وہ بھی فلا پ ہو گئی اب شریف بر ادرا ن کس منہ سے مڈٹرم انتخابات کروانے کی باتیں کررہے ہیں عام انتخابا ت اپنے وقت ہی پر ہونگے اقتدار کے لالچی شریف بر ادرا ن انتظار کریں وہ اب قو م کو مزید ببیوقوف نہ بنائیں ملک کے 18 کروڑ عوام نواز لیگ کی سازشوں سے پوری طرح آگاہ ہوچکے ہیں پیپلز لائیر ز فورم فیصل آباد کے عہدے داران اور پارٹی قائدین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلا ف پنجا ب اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلا نی کی طرح نا اہل ہونے کی آس لگا نے والے شریف برادران جان لیں کہ اب ان کا ملک سے سیاسی با ب ختم ہوچکا ہے نواز لیگ اب تانگہ پارٹی بن چکی ہے جوجی ٹی روڈ تک ہی کی سیا سی جماعت ہے کیونکہ نواز لیگ کے پاس ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کوئی پروگرا م نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کوگرانے کاایجنڈہ ہے نہ حکومت کریگی اور نہ ہی عام انتخابا ت قبل ازوقت ہونگے شریف برادران جلد کریں اور عام انتخا با ت وقت پر ہونے کا انتظار کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا پر اعتما د طریقہ سے عدالت عالیہ میں پیش ہوتا ان کی سیاسی بصیر ت کا منہ بولتاثبو ت ہے نوازشریف اپنے زرخریدمتوالوں کے ذریعے جس قسم کا غلط پر وپیگنڈ کر والیں حکومت اپنی مد ت پور ی کر یگی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور یہ عمل جاری ساری رہے گا آصف علی زرداری کی شخصیت کا سلسلہ نہیں بلکہ یہ معاملہ صدر پاکستان کے عہدہ کا ہے اب نواز شریف کی مکاری اور فریبی نہیں چلے گی انہوں نے کہا کہ تانگہ پارٹی نواز لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی شہبا ز شریف سازشوں کے عمل کو چھوڑ دیں اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں سیلاب سے متاثر ہ افراد کی امداد کیلئے ان کے پا س جائیںکیونکہ سیاست اب ان کے بس کا روگ نہیں رہی ۔ اجلاس میں فاروق احمد خاں ¾ پرویز سراج ¾محترمہ سکینہ چوہدری ¾ مقبول رانا ¾ بدر چوہدری ¾ ملک اصغر علی قیصر ¾ ناصر چن ¾ میاں کامران ڈار ¾ رانا شبیر حسین ¾ حافظ عدنان عابد ¾ رانا طارق عزیز ¾میاں سجاد ¾ ملک کاشف اعوان ¾ چوہدری اکبر علی ¾ چوہدری پرویز ڈھلوںبھی موجود تھے ۔

مزید :

صفحہ آخر -