سٹیل ملز کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ2ارب روپے جاری

سٹیل ملز کی بحالی کیلئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ2ارب روپے جاری

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت خزانہ نے پاکستان سٹیل مل کی بحالی کے لئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اعلان کردہ 2 ارب روپے جاری کر دئیے ‘ رقم سٹیل ملز کے ورکرز پر خرچ کی جائے گی۔ منگل کو وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے دورہ پاکستان سٹیل ملز کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ جمہوری حکومت ملازمین کی مشکلات دور کرنے کےلئے 2 ارب روپے دے گی جس پر عمل کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے یہ خطیر رقم جاری کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم سٹیل ملز کے ورکرز کی فلاح و بہبود پرخرچ کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کا بل ادا کرنے کےلئے 30 کروڑ روپے کی امدادی رقم بھی جاری کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...