برطانیہ میں زیر حراست افراد کی شرح موت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں زیر حراست افراد کی شرح موت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ میں زیر حراست افراد کی شرح اموات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے صرف ایک سال کے دوران 230 قیدی جیلوں میں دم توڑ گئے برطانوی محتسب برائے قید خانہ جات نائجل نیوکامن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ میں زیر حراست لوگوں کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات نہ ملنے کے باعث قیدیوں کی شرح ہلاکت میں 2004ءکے بعد 15 فیصد اضافہ ہو گیا ہے گزشتہ سات سالوں کے دوران قیدیوں کی شرح اموات بلند ترین سطح پر پہنچی ہے محتسب نے زیر حراست لوگوں کی شرح اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگست میں قیدیوں تک رسائی کیلئے ایک کمیشن نے سروے کیا تھا جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل میں گنجائش سے کئی گنا زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...