لاہور سمیت پنجاب کے 1280 سے زائد سی این جی سٹیشنوںصنعتوں میں گیس کی سپلائی بند رہی

لاہور سمیت پنجاب کے 1280 سے زائد سی این جی سٹیشنوںصنعتوں میں گیس کی سپلائی بند ...

لاہور ( خبرنگار) سوئی گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور سمیت پنجاب کی 4 ریجنوں میں گزشتہ روز بھی 1280 سے زائد سی این جی اسٹیشنوں ، صنعتوں میں گیس کی سپلائی معطل رہی ہے جس کے باعث جہاں صنعتی پہیہ جام رہا ہے وہاں سی این جی اپنے چلنے والی گاڑیوں کا پہیہ بھی جزوی طور پر جام رہا ہے اور شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑا ہے جس میں رکشہ، پک اَپ اور ٹیکسی ڈرائیوروں کی لوٹ مار گزشتہ روز بھی جاری رہی اور شہریوں بالخصوص طلباءو طالبات سے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...