پاک بھارتی وزرائے داخلہ آئندہ ہفتے مالدیپ میں ملاقات کرینگے، بھارتی میڈیا

پاک بھارتی وزرائے داخلہ آئندہ ہفتے مالدیپ میں ملاقات کرینگے، بھارتی میڈیا

 نئی دہلی(آن لائن)پاک بھارت وزاءداخلہ کے درمیان آئندہ ہفتے مالدیپ میں سارک کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر داخلہ ششی کمار شدے اور ان کے پاکستانی ہم منصب رحمن ملک کے درمیان مالدیپ میں آئندہ ہفتے سارک وزراءداخلہ کانفرنس کے موقع پر متوقع طور پر دوطرفہ ملاقات ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ ششی کمار شدے کی رحمن ملک سے یہ پہلی ملاقات ہوگی جس میں وہ ممبئی حملوں کے ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کا کہیں گے ۔ سارک وزراءداخلہ کانفرنس چوبیس سے چھبیس دسمبر کو مالے میں ہوگی اس موقع پر پاک بھارت وزراءداخلہ کی دوطرفہ ملاقات میں جعلی بھارتی کرنسی ، انٹرنیشنل سرحد پر بلااشتعال سیز فائر کی خلاف ورزی دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت دیگر کئی دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...