دنیا کو تصادم کی طرف دھکیلنے والے عالمی مجرم ہیں: ڈاکٹر رحیق عباسی

دنیا کو تصادم کی طرف دھکیلنے والے عالمی مجرم ہیں: ڈاکٹر رحیق عباسی

لاہور (پ ر) تحریک منہاج القرآن کی نظامت بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ”احترام مذاہب سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کو مذہب کا درجہ دینے والے دنیا کو تصادم کی طرف دھکیل رہے ہیں جو قابل مذمت عالمی جرم ہے۔ محسن انسانیتﷺ کی ذات مقدسہ پر کیچڑ اچھالنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر سعید الہٰی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن خان درانی نے کہا کہ پوری دنیا کیلئے رحمت بن کر آنے والے آخری رسولﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے پوری انسانیت کے مجرم ہیں۔ پر امن احتجاج پوری دنیا کے مسلمانوں کا قانونی حق ہے۔ ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ آزادی اظہار کا مطلب نفرت پھیلانا ہرگز نہیں ہے دنیا کو تصادم کی طرف دھکیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ۔و¿

مزید : صفحہ آخر


loading...