بارش سے لاہور کا حاجی کیمپ دریا کا منظر پیش کرتا رہا

بارش سے لاہور کا حاجی کیمپ دریا کا منظر پیش کرتا رہا

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) بارش نے لاہور کا حاجی کیمپ ڈبو دیادریا کا منظر پیش کرتا رہا ۔ پنجاب بھر سے پاسپورٹ اور ٹکٹ لینے کے لئے پہلے دن آنے والوں کو سخت مشکلات کا شامنا ڈائریکٹر اور دفاتر تک پہنچنا ناممکن ہوگیا بنکوں ائیرلائنز کے دفاتر سمیت تمام حاجی کیمپ کے کمروں میں گندہ پانی بھر گیا ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک اور سینکڑوں عازمین حج کی دہائی کے بعد واسا کی اکلوتی گاڑی سارا دن ایک اہلکار کی نگرانی میں پانی نکالتا رہا ۔ واسا کی طرف سے فراہم کی گئی گاڑی کا ڈرائیور سپروئزر بھی بنا رہا ۔ نگران بھی اور اہلکار بھی اور ڈرائیور بھی ایک بجے کے بعد بنکوں سے پانی نکل سکا اور بعد ازاں ایئرلائنز کے دفاتر سے بھی پانی نکال لیا گیا۔ باہر سے آنے والوں اور ڈائریکٹوریٹ کے دفاتر کے درمیان دریا کا سماں برقرار رہا ۔ سعید احمد ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ایم ڈی واسا اور پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کل سے حج آپریشن شروع ہورہا ہے۔ حاجی کیمپ میں گزرنا بھی ممکن نہیں واسا خصوصی انتظامات کرے اور پانی کے نکاسی کا خصوصی اور مستقل بنیادوں پر انتظام کرے تاکہ پنجاب حکومت کی سعی پنجاب بھر سے آنے والے حاجی عزت سے نام لیں۔لاہور حاجی کیمپ میں ہر روز بارش کا پانی کھڑا ہونے کا وفاقی جوائنٹ سیکرٹری نے نوٹس لے لیا۔ڈائریکٹر حج سعیداحمد ملک کو پورے حاجی کیمپ میں مٹی ڈلوا کر اونچا کرنے کے لئے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔حافظ شیر علی نے لاہور کے دورہ کے موقع پر حاجی کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور حج انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور فوری طور پر ضلعی حکومت کو حاجی کیمپ سے پانی نکالنے اور حج آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون کی درخواست کردی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...