اسلا، آباد اور پشاور سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہوگی تمام انتظامات مکمل

اسلا، آباد اور پشاور سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہوگی تمام انتظامات مکمل

لاہور(انٹرویو :میاں اشفاق انجم،تصاویر :نصراللہ ملک)اسلام آباد ، پشاور سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ آج پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز ، لاہور سے حج آپریشن کا آغاز کل ہوگا وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی عازمین حج کو الوداع کریں گی۔ تقریب آج رات کو ہوگی جس میں سول ایوی ایشن پی آئی اے اور کسٹم حکام شرکت کریںگے۔ پرانے حج آرگنائزر کوتمام محکموں سے تفصیلی سکروٹنی کے بعد 2015ءتک رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ کی دانش،حکمت اور خصوصی رہنما اصولوں کی روشنی میں نئے ٹورآپریٹر کے لئے ضابطہ عمل بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سید خورشید شاہ کی خصوصی ہدایت پر اس سال سرکاری سکیم کے عازمین کو مکہ پہنچنے پر اور منیٰ میں مفت کھانا ملے گا کوئی خدام الحجاج مفت نہیں جارہا۔آخری فلائٹ کے عازمین کو 4لاکھ 5ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے ۔سرکاری سکیم کی 80فیصد عمارتیں ہوٹلز ہیں اور گرین اور وائٹ کیٹگری دونوں کے لئے 24گھنٹے شٹل بس سروس کا انتظام کیا ہے۔وفاقی جوائنٹ سیکرٹری حج حافظ شیر علی کا لاہور سے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد روزنامہ پاکستان کو تفصیلی انٹرویو۔حافظ شیر علی نے کہا وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ 16ستمبر سے 23ستمبر تک سعودیہ کا دورہ کررہے ہیں۔تمام مکاتب کے ذمہ داران سمیت مکہ مدینہ میں متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتوں کے بعد طے پایا ہے۔حج 2012ءمثالی ہوگا پاکستانی عازمین کو کوئی تکالیف نہیں ہوگی منی ،عرفات، مزدلفہ ٹرین استعمال ہو سکے گی۔ جدہ میں عازمین حج کا استقبال کرنے کے لئے پاکستان ہاﺅس میں مستند عملے نے کام شروع کردیا ہے۔کوشش کی جائے گی کہ جدہ میں کم از کم وقت لے ۔جدہ میں PIAپانی کی بوتل اور کیک عازمین کو فراہم کرے گا مکہ میں بلڈنگ میں پہنچتے ہی حاجی کو مفت کھانا ملے گا صرف ایک دن حافظ شیر علی نے کہا کہ حج 2012ءکے لئے 50فیصد مکتب اولڈ منیٰ میں حاصل کئے گئے ہیں تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔حج 2012ءمیں ہم عازمین حج کی خصوصی رہائش اور ٹرانسپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔ملک بھر کے حاجی کیمپوں میں بنکوں اور ایئر لائنز نے خصوصی کاﺅنٹر قائم کرلئے ہیں۔حافظ شیر علی نے کہا نئے ٹورز اپریٹرز کے لئے عدالت عالیہ نے رہنما اصول مرتب کردیئے ہیں اس سے ہمیں بہت سے معاملات طے کرنے میں آسانی ہوگئی ہے ہر روز کیس کرنے اور عدالت جانے کی دھمکیاں دینے والوں اور سفارشیں کروانے والوں کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے۔سرکاری اورپرائیویٹ سکیم کے عازمین فلو اور گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانے اور حج تربیتی پروگراموں میں شرکت سے کوتاہی نہ کریں سرکاری سکیم کے 6000گروپ لیڈ رکی فہرست سعودی حکومت کو بھی فراہم کردی ہے حافظ شیر علی نے بتایا ہم نے عازمین حج کی رہنمائی کے لئے پمفلٹ ،کتابچے ،سی ڈی اور دیگر مواد تیار کیا ہے ۔ماسٹر ٹرینر کی ذمہ داری لگائی گئی ہے 27ستمبر تک کے عازمین کے انجکشن حاجی کیمپوں میں پہنچا دیئے گئے ہیں عازمین حج پروگراموں میں ضرور شریک ہوں۔ میرے سمیت کوئی ذمہ دار اس سال حج نہیں کرے گا۔حاجی کی ڈیوٹی کریں گے حج 2012ءکے لئے سعودیہ میں میڈیکل مشن کے افراد کی تعداد بڑھا کر620کردی گئی ہے۔سیزنل سٹاف 170خدام الحجاج کی تعداد بھی بڑھا کر 330کردی گئی ہے 1000رضا کار سعودیہ سے لیں گے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تمام آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔تمام حاجی کیمپوں کے ڈائریکٹر بھی ذمہ دار کے لئے آخری میں جائیں گے۔جوائنٹ سیکرٹری حج حافظ شیر علی نے روزنامہ پاکستان کو بتایا حقیقتاً حج آپریشن بڑے مشکل حالات میں آیا ہے قوم کی دعاﺅں سے انشاءاللہ حج آپریشن کو مثالی بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...