ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم نے بھر پور محنت کی ہے، نین عابدی

ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم نے بھر پور محنت کی ہے، نین عابدی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین ٹیم کی نائب کپتان نین عابدی نے کہا کہ وہ رواں ماہ سری لنکا میں ہونے والے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرینگی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری بنا کر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کریں گی۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم نے بھر پور محنت کی ہے اور وہ توقع رکھتی ہیں کہ قومی خواتین ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لئے سخت ٹیم کوئی ایشو نہیں بلکہ وہ ہر میچ میں جیت کے لئے کھیلیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے واضح رہے کہ خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ 26 ستمبر سے شروع ہوگا اور پاکستان اپنا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف 27 ستمبر کو کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...