شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ، ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آﺅٹ

شیفلڈ شیلڈ ٹورنامنٹ، ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آﺅٹ

پرتھ( نیٹ نیوز) آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ کے پہلے میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نیو ساﺅتھ ویلز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، شان مارش نے نصف سنچری سکور کی، ڈگ بولنجر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیاپرتھ میں شروع ہونے والے میچ میں نیو ساﺅتھ ویلز کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ویسٹرن آسٹریلیا کی پوری ٹیم 82.1 اوورز میں 217 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی نیو ساﺅتھ ویلز کی جانب سے ڈگ بولنجر نے تین جبکہ ٹرینٹ کوپلینڈ، موسیس ہینریکس اور سٹیو اوکیف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نیو ساﺅتھ ویلز نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 2 رنز بنا لئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...