ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کرکٹ بورڈ نے سنیل نرائن کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا
پورٹ آف سپین( نیٹ نیوز) ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نرائن کو کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا۔ 24 سالہ سنیل نرائن ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں اور انہوں نے رواں سیزن میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا، فرسٹ کلاس ریجنل گیمز میں انہوں نے 31 شکار کئے، کمبائنڈ کیمپس کے خلاف انہوں نے 17 رنز کے عوض 8 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، یہ ان کی کیریئر بیسٹ باﺅلنگ ہے۔، سنیل نرائن نے ریجنل سپر 50 اوورز چیمپئن شپ میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔