ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ کرکٹ اکیڈمی میں جاری

ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ کرکٹ اکیڈمی میں جاری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہا ، ٹیم نے منیجر عائشہ اشعر کی زیر نگرانی مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی، عائشہ اشعر نے میڈیا کو بتایا کہ بارش کے باعث ویمن کرکٹ ٹیم کا بوائزانڈر 19ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ نہیں ہوسکا ۔کھلاڑیوں نے اِن ڈور ٹریننگ کی اوروہ بہت محنت کررہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کا پہلا ٹارگٹ سیمی فائنل تک پہنچنا ہے ۔ہمارے پول میں آسٹریلیا ،بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں لیکن ٹی ٹونٹی مختلف فارمیٹ ہے اس میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی ۔اپنے پول میں انڈیا اور انگلینڈ کو ضرور شکست دیں گے ۔عائشہ اشعر نے کہاکہ قومی ویمن ٹیم کی تمام کھلاڑی فارم میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ٹیم و رلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ،انشاءاللہ قوم کو خوشخبری دیں گے ۔عائشہ اشعر نے کہاکہ سری لنکا کی کنڈیشنز ایشین کنڈیشنزہیں ،جن میں یورپ کی ٹیموں کومسئلہ ہوتا ہے ،پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ کنڈیشنزموزوں ہیں اور ہماری ٹیم وہاں بہتر کھیل پیش کرے گی ۔عائشہ اشعر کاکہناتھاکہ قومی ٹیم بیلنس ہے ،اس کی بلے باز ،باﺅلر اور فیلڈرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ۔ہمارا اسپن اٹیک دنیا کا بہترین اسپین اٹیک ہے ۔جبکہ فاسٹ باﺅلنگ کاشعبہ بھی پرفارم کررہا ہے جبکہ ہماری فیلڈنگ کو گزشتہ سیریز میں بہترین قرار دیا گیا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا تربیتی کیمپ 20ستمبر کو ختم ہوگا اور ٹیم 21ستمبر کی صبح سری لنکا روانہ ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...